پانامہ لیکس اپوزیشن نے کمیشن پرمتوقع حکومتی اجلاس میں شرکت کا گرین سگنل دیدیا

اگر ضروری ہوا تو اس اجلاس کے بعد وزیراعظم پارلیمانی قیادت سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔


عامر خان April 19, 2016
اگر ضروری ہوا تو اس اجلاس کے بعد وزیراعظم پارلیمانی قیادت سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔: فوٹو: فائل

اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا معاملہ حل کرنے پر متوقع حکومتی اجلاس میں شرکت کا گرین سگنل دے دیا ہے ۔

اپوزیشن کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے اس صورتحال پر پس پردہ رابطے ہوئے ہیں ۔اس رابطے میں حکومت نے پیغام دیا کہ انکوائری کمیشن کے قیام پر پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم کی منظوری کے بعد جلد بلوایا جائے گا ۔ اگر ضروری ہوا تو اس اجلاس کے بعد وزیراعظم پارلیمانی قیادت سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔

حکومت نے اپوزیشن کو کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن بااختیار ہوگا ۔ اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ اس معاملے کو بات چیت سے طے کیا جائے گا اور فی الحال اپوزیشن نے حکومتی موقف سامنے آنے تک اپنی احتجاجی پالیسی پر عمل درآمد روک دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں