کراچی کی بدامنی میں غیرملکی بھی ملوث ہیں سندھ رینجرز

عوام غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی باشندوں کے بارے میں سندھ رینجرزکواطلاع دیں، ترجمان


Staff Reporter April 19, 2016
عوام غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی باشندوں کے بارے میں سندھ رینجرزکواطلاع دیں، ترجمان فوٹو؛ فائل

کراچی میں بد امنی کے واقعات میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ کراچی میں بدامنی کے واقعات میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں، پاکستان رینجرزسندھ نے ایسے امن دشمن عناصرکی سرکوبی شروع کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ اپنے گردونواح میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی باشندوںکے بارے میں اطلاع فوری طورپرقریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرزہیلپ لائن1101یاای میل [email protected]کے ذریعے دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں