سوڈان 2 متحارب قبائل میں جھڑپ کے دوران 208 افراد ہلاک 108بچے اغوا

مشرقی دارفرکے علاقے گمبیلا میں عرب مالیا اورریزگات قبائل میں چند سال قبل زمین پرقبضے اورمویشی چرانے پرلڑائی شروع ہوئی


APP April 19, 2016
2 دن میں200 سے زائد ہلاکتیں، دونوں قبیلے ایتھوپیا کی سرحد پر ہیں، ایک قبیلے کے جنگجو 2 ہزار مویشی چھین کرلے گئے، ایتھوپین فوج فوٹو؛ فائل

سوڈان کے خطے مشرقی دارفر میں 2 متحارب قبائل کے درمیان لڑائی میں208 افراد ہلاک، 108بچوں کو اغوا کر لیا گیا، مشرقی دارفر کے علاقے گمبیلا میں عرب مالیا اور ریزگات قبیلوں کے درمیان زمین پر قبضے اور مویشی چرانے پر چند سال قبل شروع ہونے والی لڑائی نے شدت اختیار کر لی۔

اسی جاری مخاصمت پر قبیلوں نے ایک دوسرے پر تازہ حملے کیے ہیں جس دوران2 دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 208 ہوگئی جبکہ 108 بچے اغوا اور 2 ہزار مویشیوں کو چھین لیا گیا، دونوں قبیلے ایتھوپیا کی سرحد پر آباد ہیں اور سال قبل ایک قبیلے کے مویشی چرتے ہوئے سرحد پار دوسرے علاقے میں گھس گئے جنھیں دھر لیا گیا جس پر دونوں میں لڑائی کا آغاز ہوا۔

ایتھوپین فورس کے مطابق لڑائی میں 75افراد زخمی ہوئے ہیں اور لڑائی کا سلسلہ رات گئے تازہ ہو جاتا ہے، علاقے میں سرکاری فوج کی موجودگی ہے لیکن وہ اس لڑائی میں مداخلت نہیں کر رہے، مالیا شور کونسل کے متحارب 20 افراد ایک چیک پوسٹ پر گاڑی روکنے کے معاملے پر لڑائی میں مارے گئے جن میں سے 10 مخالف قبیلے کے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں