ایشین اسنوکر چاروں پاکستانیوں کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی
محمد بلال اور سہیل شہزاد کی فتح، محمد آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
پاکستان کے چاروں کھلاڑی 32 ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ،سابق عالمی چیمپئن و سیکنڈ سیڈڈ محمد آصف اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد گروپ چیمپئن بن گئے۔
تاہم آصف کو اپنے چوتھے اورآخری میچ میں سعودی کھلاڑی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی چیمپئن محمد بلال اور قومی نمبر2 سہیل شہزاد نے سخت مقابلوں میں فتح پائی، موصولہ اطلاعات کے مطابق 32ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ قطر کے شہر دوحا میں جاری ہے، تیسرے دن گروپ بی کے ٹاپ سیڈ محمد آصف کو چوتھے اور آخری میچ میں سعودی کیوئسٹ اور گروپ کے سیڈ4 عمر الجلانی نے حیرت انگیز طور پر4-0سے شکست دیکرشائقین کو ششدر کرکے رکھ دیا،تاہم یہ ناکامی سابق عالمی چیمپئن کواگلے رائونڈ میں رسائی سے نہ روک سکی۔
محمد آصف نے قبل ازیں اتوار کو اپنے تیسرے میچ میںشام کے کریم فاطمہ کیخلاف مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی تھی،آصف نے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کے خالد اوردوسرے میچ میں میزبان قطر کے عبداللطیف کو قابو کیا تھا،دوسری جانب گروپ جے کے ٹاپ سیڈاور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد نے ناقابل شکست رہتے ہوئے اپنے چاروں میچ جیت کر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی، سابق عالمی نمبر2نے پیر کو اپنے دونوں میچز باآسانی جیت لیے ،انھوں نے اپنے تیسرے میچ میں قطر ہی کے احمد سیف کوکسی دقت کے بغیر4-0سے زیر کرلیا،بعدازاں آخری میچ میں بھی انھوں نے بحرین کے احمد الجناہی کو اسی اسکور سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،ادھرقومی چیمپئن اور گروپ سی کے سیکنڈ سیڈ محمد بلال نے سخت مقابلے کے بعد میزبان کھلاڑی عبدالرحمان عبدالمحسن کو4-3سے ٹھکانے لگا کر مسلسل تیسری کا میابی پاتے ہوئے اگلے مرحلہ میں جگہ بنالی،وہ اپنا چوتھا اور آخری میچ منگل کوترکمانستان کے میلیس اتایوف کیخلاف کھیلیں گے۔
بھارتی کھلاڑی منان چندرا کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کھانے والے قومی نمبر2 سہیل شہزاد نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے، انھوں نے منگل کو تیسرے مقابلے میںفتح کو گلے لگا یا،گروپ ڈی میں سیڈ 4 قرار پانے والے سہیل شہزاد نے گروپ کے ٹاپ سیڈملائیشین کھلاڑی لم کک لیونگ کو جان توڑ مقابلے میں 4-3 سے شکست دی، ایک موقع پر سہیل کو3-1 کی سبقت حاصل تھی لیکن ان کے حریف نے اگلے دنوں فریمز جیت کر مقابلہ 3-3کر ڈالا، فیصلہ کن فریم میں سہیل نے مقابل کو بے بس کرکے کامیابی پالی، آخری میچ میں منگل کو ان کا ٹکرائو سعودی عرب کے احمد عبداللہ عصری سے ہونا ہے۔