رشوت خوری کیس پولیس افسر اور 2 اہلکاروں کو جیل بھیج دیا گیا

فاضل عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔


Staff Reporter November 15, 2012
ملزمان کو پکڑنے کے دوران اینٹی کرپشن پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

رشوت ستانی کے مقدمے میں ملوث سی آئی ڈی گارڈن کے انسپکٹر ملک عادل ، پولیس اہلکارامجد اور سپاہی مقبول عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرمشتعل ہوگئے اورفرار ہونے کی کوشش پر اینٹی کرپشن پولیس کے اہلکاروں پرحملہ کردیا۔

تین اہلکار معمولی زخمی ہوگئے تھے ،فاضل جج کے گن مین کے کپڑے پھٹ گئے ، تھانہ پریڈی پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ، واقعے کی رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے تینوں ملزمان کو جیل بھیج دیا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو رشوت خوری کے الزام میں ملوث سی آئی ڈی گارڈن کے پولیس انسپکٹر ملک عادل اور مذکورہ پولیس اہلکار اپنی عبوری ضمانت کی توثیق کیلیے انسداد بدعنوانی کی خصوصی صوبائی عدالت کی جج راشدہ اسد کے روبرو پیش ہوئے۔

اس موقع پر فاضل عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ،فیصلہ سنتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں سجاد ، عبید اور ظفر نے انھیں گرفتار کرنے کی کوشش کی، تینوں ملزمان نے ان پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جج کے گن مین نے ملزمان کو دبوچ لیا، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے تھانہ پریڈی پولیس کو طلب کیا ،پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی ، پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |