بلدیہ لطیف آباد کا اجلاس محرم میں امن برقرار رکھنے کا عزم
عزاداروں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی اور سکیورٹی یقینی بنا ئی جائے گی، شبیر قائمخانی
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اورسرکاری حکام نے محرم کے دوران حیدرآباد میں ہر صورت فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
محرم الحرام میں قیام امن اور بلدیاتی معاملات کے حوالے سے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن لطیف آباد کی میزبانی میں ایک اجلاس ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، ماتمی انجمنوں کے نمائندگان ، پولیس، واپڈااورواسا کے افسران سمیت حق پرست ا راکین اسبملی سیدطیب حسین، سہیل یوسف خان اور صوبائی وزیرزبیراحمدخان نے خصوصی شرکت کی۔
ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرمحمدشبیرقائم خانی نے شرکاء کو محرم کے حوالے سے بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ محرم کی آمد سے قبل ہی تمام بلدیاتی انتظامات کومکمل کرلیا جائے گا جبکہ عزاداروں اور ماتمی جلوسوں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اشرکاء اجلاس نے قیام امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔