کارکن کے قتل کیخلاف نون لیگ کا سپرہائی وے پر مظاہرہ

مسلم لیگ نواز کے ضلعی رہنماء نثار چانڈیو، زاہد بلوچ بھی پہنچ گئے اور کارکنان کو پر امن رہنے کی اپیل کی۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی جس پر کارکنان مشتعل ہو گئے اور سپر ہائی وے پر مزید رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق کوٹری خدا کی بستی کے رہائشی مسلم لیگ نون کے کارکن غلام محمد آرائیں کے میت گھر لائی گئی تو کہرام مچ گیا۔ ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے لاش سپر ہائی وے پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ٹائر جلا ئے اور دھرنا دیا جس کے باعث2 گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک معطل رہی۔


اس دوران کارکنان نے حکومت کیخلاف نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی جس پر کارکنان مشتعل ہو گئے اور سپر ہائی وے پر مزید رکاوٹیں کھڑی کر دیں ، مسلم لیگ نواز کے ضلعی رہنماء نثار چانڈیو، زاہد بلوچ بھی پہنچ گئے اور کارکنان کو پر امن رہنے کی اپیل کی۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ نون جامشورو کی جانب سے تھانہ بھولا خان کے نائب صدر سومار باریجو کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، شرکاء نے مظاہرہ بھی کیا۔ ملک چنگیز خان، ایوب شر، حنیف صدیقی و دیگر نے کہا کہ حکمران مسلم لیگ ن کی سندھ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور انھوں نے رہنماؤں اورکارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
Load Next Story