حکومتی احکامات نظر انداز گنے کی کرشنگ کا آغاز نہ ہوسکا
کرشنگ میں تاخیر سے گنے کی فصل سوکھ رہی ہے۔
صدر چیمبر آف ایگریکلچر میرپورخاص میر ظفراللہ تالپور نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے احکامات کے باوجود گنے کرشنگ شروع نہ کرنے والے شوگر مل مالکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میرپورخاص کی 5 ملوں میرپورخاص شوگر مل، العباس شوگر مل، نجمہ شوگر مل، ڈگری شوگر مل اور تھرپارکر شوگر مل میں کرشنگ کا آغاز یکم نومبر سے ہونا تھا، لیکن اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شوگر مل مالکان نے تاحال کرشنگ شروع نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ کرشنگ میں تاخیر سے گنے کی فصل سوکھ رہی ہے اور آبادگار پریشان ہیں جبکہ دوسری جانب گنے کی کٹائی میں تاخیر سے گندم کی کاشت بھی متاثر ہوگی اور محدود اراضی پر گندم کی کاشت سے پیداواری ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔ تاحال کین کمشنر سندھ نے شوگرمل مالکان کے خلاف کسی کارروائی کا حکم نہیں دیا۔انھوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شوگرمل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ فوری طور پر کرشنگ شروع کروائی جائے۔