کراچی حصص مارکیٹ اتار چڑھائو مزید 9 پوائنٹس گرگئے
انڈیکس 16120پر بند، مندی کے باوجود مارکیٹ سرمائے میں 4 ارب روپے کا اضافہ۔
BRUNEI:
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی مندی رہی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط سرمایہ کاری دیکھی گئی۔
دن میں کئی بار مارکیٹ میں کاروبار اتار چڑھائو کی صورتحال کا شکار ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس16100 کی نفسیاتی سطح سے نیچے بھی آگیا تاہم اختتام پر کے ایس یہ حد بحال ہوگئی،مندی کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 4 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس 9.20 پوائنٹس کی کمی سے 16120.52 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 7.74 پوائنٹس کی کمی سے 13173.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 11.46 پوائنٹس کی تیزی کے بعد11323.16 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 28.88 پوائنٹس بڑھ کر28145.14 پوائنٹس پر بندہوا، مارکیٹ میں 318 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی ہوئی اور136 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی رہی۔
30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، مجموعی طور پر 14 کروڑ 35 لاکھ 41 ہزار 261 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ منگل کو15 کروڑ 69 لاکھ 78 ہزار 700 کے سودے ہوئے تھے، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 4 ارب 7کروڑ 64 لاکھ70 ہزار173 روپے کے اضافے سے 40 کھرب 27 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 294 روپے ہو گیا، سب سے زیادہ تیزی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 26.92 روپے کے اضافے سے 565.49 روپے پر بند ہوئی۔
اسی طرح انڈس ڈائنگ کے حصص کے سودے بھی 20 روپے کی تیزی سے 559 روپے پر بند ہوئے، سب سے زیادہ مندی باٹا پاکستان اور کلوور پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی، باٹا پاکستان کے حصص کی قیمت 65.45 روپے کی کمی سے 1320 روپے اور کلوور پاکستان کے شیئر کی قیمت بھی 2.75 روپے کی کمی سے 75.70 روپے رہ گئی، سب سے زیادہ کاروبار میپل لیف سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 1 لاکھ 96 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 10.34 روپے سے شروع ہو کر 11.34 روپے پر بند ہوئی۔