محنت کش ای اوبی آئی رجسٹریشن کرائیں ظفر اقبال گوندل

کاشتکار، دکاندار، گھریلو ملازم، ڈرائیور، گھر پر روزی کمانے والی خواتین رجسٹریشن کی اہل ہیں۔


Business Desk November 15, 2012
کاشتکار، دکاندار، گھریلو ملازم، ڈرائیور، گھر پر روزی کمانے والی خواتین رجسٹریشن کی اہل ہیں۔ فوٹو : فائل

چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل نے ملک بھر کی محنت کش برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اور اہل خانہ کے مستقبل کے تحفظ کیلیے اپنے آجر کے توسط یا رضاکارانہ طور پر ای او بی اسکیم میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

کیونکہ موجودہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ محنت کشوں کو ای او بی اسکیم کے اس مفید فلاحی منصوبے سے مستفید کرنے کیلیے غیر منظم شعبہ اورذاتی ملازمت کے حامل ملازمین کاشتکاروں، دکانداروں، گھریلو ملازمین، ڈرائیوروں، خانسامائوں یا گھر بیٹھی روزی کمانے والی خواتین وغیرہ کیلیے بھی رضاکارانہ رجسٹریشن کی اضافی سہولت فراہم کی ہے جو اپنے ذمہ واجب الاداماہانہ کنٹری بیوشن ادا کر کے دیگر محنت کشوں کی طرح مستقبل میں ماہانہ پنشن حاصل کر سکیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل ( آپریشنز) جاوید اقبال نے بتایا کہ کارکنوں کی اس فلاحی اسکیم کے تحت رجسٹرشدہ نجی شعبے کے کارکنوں اور ملازمین کو قواعد و ضوابط کے مطابق ضعیف العمری، معذوری اور خدا نخواستہ ان کی وفات کی صورت میں ان کی بیوائوں کو ماہانہ معقول پنشن ادا کی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں متوفی کارکن کی بچیوں کو ان کی شادی ہونے تک اور معذور بچے کی صورت میں اسے تاحیات پنشن بھی ادا کی جاتی ہے، اس مقصد کے حصول کیلیے ملک بھر میں ادارے کے 80 سے زائد دفاتر خدمات انجام دے رہے ہیں،پنشن کی کم از کم شرح3,600روپے ماہانہ ہے، ای او بی اسکیم کا تمام کنٹری بیوشن براہ راست نیشنل بنک آف پاکستان کی مجاز شاخوں میں جمع ہوتا ہے ،ادارے کے کسی بھی ملازم کو نقد کنٹری بیوشن وصولی کا قطعی اختیار نہیں اورنہ ہی پنشن فارم یا پنشن بک کی کوئی فیس مقرر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں