فلم انڈسٹری احیاء کے مراحل سے نکل آئی ہے فہد مصطفی
فلم عرب امارات میں 5 مئی جب کہ پاکستان میں6 مئی کو ریلیز ہو گی
اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کا احیاء ہورہا ہے لیکن میں مانتا ہوں کہ فلم اندسٹری احیاء کے مراحل سے آگے نکل آئی ہے، تکنیکی طور پر'' ماہ میر'' میری پہلی فلم ہے جو ریلیز دیر سے ہورہی ہے کیونکہ اس سے قبل ریلیز ہونے والی نا معلوم افراد میں اس کے بعد اداکاری کی تھی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے فلم ''ماہِ میر'' کی میوزک لانچ کے موقع پر کیا۔اردو کے ممتاز شاعر میر تقی میر کی شاعری پر مبنی فلم''ماہ میر'' کی تشہیری مہم عروج پر، فلم کے گیتوں کی روزانہ وڈیو لانچ کی جائے گی۔ فلم کے میوزک لانچ کے موقع پر ماہِ میر کا گیت "اس کا خرام" کی وڈیو لانچ کی گئی۔ماہِ میر کو سرمد صہبائی نے لکھا اور انجم شہزاد نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔فلم کی کہانی آج کے ایک نوجوان شاعر کی کہانی ہے۔
جس کے حالات میر تقی میر کی زندگی سے مماثلت رکھتے ہیں۔ فلم کا مرکزی کردار فہد مصطفی نے ادا کیا ہے جب کہ ایمان علی اس فلم کی ہیروئن ہیں ۔ فلم عرب امارات میں 5 مئی جب کہ پاکستان میں6 مئی کو ریلیز ہو گی۔