بجٹ کٹوتی اقدامات یورپ بھر میں احتجاج ہڑتال معمولات زندگی معطل

اسپین،پرتگال،یونان اوراٹلی میں صنعتوںمیں کام نہیں ہوا،ٹرین، بس اور میٹرو سروسز بند،700 سے زیادہ پروازیں بھی منسوخ۔


AFP November 15, 2012
لاکھوں کارکن سڑکوں پرنکل آئے، مظاہرے، نعرے، پولیس سے جھڑپیں،عوام کےغصے پرکان نہ دھرنے والے غلط ہیں، تاجر رہنما فوٹو: فائل

یورپ میں بجٹ خسارے اور قرضوں میں کمی کیلیے حکومتی اقدامات کے خلاف مختلف ممالک میں لاکھوں کارکن ہڑتال کر کے بدھ کو سڑکوں پر آ گئے۔

جس سے صنعتی سرگرمیاں بند ہوگئیں،ٹریفک بھی سڑکوں سے غائب رہا اور معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے، احتجاجی مظاہرین نے روڈ بلاک کردیا اور ٹائر جلا کر نعرے بازی کی، اس موقع پر کئی علاقوں میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں، متعدد افراد زخمی ہوئے اور درجنوں کو گرفتار کرلیاگیا، اسپین اور پرتگال میں عام ہڑتال کے باعث ٹرین، بس اور میٹرو سروسز بند ہوگئیں، فیکٹریوں میں کام نہیں ہوا جبکہ 700 سے زیادہ پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

اٹلی اور یونان میں کارکنوں نے جزوی طور پر ہڑتال کی۔ یورپ بھر میں 'ڈے آف ایکشن اینڈ سالیڈاریٹی' کال دینے والی تنظیم یورپین ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے جنرل سیکریٹری برناڈیٹ سیگول نے کہاکہ بعض ممالک میں عوام کو غصہ آسمان پر پہنچ گیا ہے، ہمیں معیشت کو واپس ٹرک پر لانے کیلیے کفایتی اقدامات نہیں بلکہ ہنگامی حل کی ضرورت ہے، عوام کے غصے پر کان نہ دھرنے والے یورپی رہنما غلط ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں