ٹیکس ہیون تنازع سے نمٹنے کیلیے عالمگیر کوششوں کی ضرورت ہے صدر پانامہ

ان کا ملک اس مسئلے پر مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے، صدر پانامہ


AFP April 20, 2016
ان کا ملک اس مسئلے پر مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے، صدر پانامہ: فوٹو: فائل

پاناما کے صدر جان کارلوس نے پانامہ پیپرز اسکینڈل سے نمٹنے کیلیے عالمگیر کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکینڈل صرف ان کے ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے عالمی مالیاتی نظام کا مسئلہ ہے۔

ٹوکیو میں ایک انویسٹمنٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جان کارلوس نے کہا کہ پانامہ پیپرز صرف پاناما سے متعلق نہیں بلکہ یہ ایک عالمگیر مسئلے سے متعلق ہے جسے ٹیکس ہیون کہا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک اس مسئلے پر مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انھوں فرانس سے مطالبہ کیا کہ پانامہ کو ٹیکس ہیونز کی بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں