ہاکی مستقبل میں نئے کھلاڑیوں پر زیادہ انحصار کا فیصلہ

گیمز میں مہارت اور فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کیلیے رواں ماہ ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپ لگانے کا پروگرام


Sports Reporter April 20, 2016
گیمز میں مہارت اور فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کیلیے رواں ماہ ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپ لگانے کا پروگرام. فوٹو: فائل

سینئرز کوآزمانے کا تجربہ ناکام ہو گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مستقبل میں نئے کھلاڑیوں پر زیادہ انحصارکا فیصلہ کر لیا،

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی نے پی ایچ ایف کو تشویش میں مبتلا کر دیا،حکام یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ آزمائے ہوئے کھلاڑیوں کو مزید مواقع دینے کے بجائے مستقبل کے عالمی ایونٹس میں زیادہ تر نئے ٹیلنٹ پر انحصار کیا جائے۔

یاد رہے کہ اذلان شاہ کپ کے دوران ٹیم مینجمنٹ کی سفارش پر سلیکشن کمیٹی نے راشد محمود اور رضوان سینئر کو بغیر ٹرائلز قومی ٹیم کا حصہ بنایا لیکن ان سمیت متعدد تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی برائے نام رہی،ٹیم مسلسل 4 میچوں میں ناکامی کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، ارسلان قادر نے6 بار گیند کو جال کے اندر پہنچاکر سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن سمجھتی ہے کہ مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کی مستقل بنیادوں پر حوصلہ افزائی کریں تو قومی ٹیم آئندہ 2 سے3برس میں تسلی بخش نتائج دینا شروع کر دے گی۔

ادھر نیشنل جونیئر انڈر21 ٹریننگ کیمپ کیلیے مجموعی طور پر40کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، 24 اپریل سے10 مئی تک ایبٹ آباد میں جاری رہنے والے کیمپ میں5 گول کیپرز،7 فل بیکس، 10 ہافس اور18 فارورڈز کو مدعو کیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں میں منیب الرحمان، علی رضا، رومان خان، حافظ علی عمیر، عثمان غنی(گول کیپرز)، محمد عاطف مصدق، حسن انور، زاہد اللہ، فیصل شاہ، عابد بھٹی، امجد خان، مبشر علی (فل بیکس)، ابوبکر، محمد فیضان، محمد جنید کمال، محمد عثمان، محمد قاسم، علی رضا، تنظیم الحسن، سہیل شیراز، محمد عدنان، غضنفر علی(ہافس) جبکہ فارورڈز میں شان ارشاد، محمد اظفر یعقوب، محمد دلبر، محمد عتیق، محمد بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل، فہد اللہ، سمیع اللہ، عامر علی، محمد شہریار، محمد رضوان، بلال محمود، محمد نوید، ساران بن قمر، خیر اللہ، ذیشان بخاری اور عمر حامدی شامل ہیں۔

پی ایچ ایف کی طرف سے ٹیم آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا، بریگیڈیئر(ر) خالد مختار فارانی ٹیم منیجر ہوں گے جبکہ طاہر زمان ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،دیگر عہدیداروں میں ذیشان اشرف، محمد عرفان (اسسٹنٹ کوچز)، ارشد حسین (گول کیپرز کوچ)، غضنفر علی فزیکل فٹنس ٹرینرو نیوٹریشنسٹ، وقاص بٹ اسسٹنٹ گول کیپر کوچ اور زاہد علی ویڈیو اینالسٹ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں