ہلیری کلنٹن نیویارک پرائمری میں کامیاب سینڈرز نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا

سوا لاکھ ووٹرز کے نام انتخابی فہرست سے غائب کر دیئے گئے، برنی سینڈرز کے الیکشن کیمپینر کا الزام


ویب ڈیسک April 20, 2016
نیو یارک پرائمری میں ہلیری نے57.3 فیصد جب کہ سینڈرز نے 42.7 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ فوٹو: فائل

امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن نے اپنے مخالف امیدوار برنی سینڈرز کو شکست دے دی جب کہ سینڈرز کے الیکشن کیمپینر نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی کی نامزدگی کے لئے ڈیموکریٹس اور ریپلکن امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے اور نیویارک پرائمری میں ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے مخالف امیدوار برنی سینڈرز کو شکست دے دی، ہلیری نے57.3 فیصد جب کہ سینڈرز نے 42.7 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ دوسری جانب ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے مخالف امیدوار ٹیڈ کروز کو شکست سے دوچار کیا۔

برنی سینڈرز کے الیکشن کیمپینر نے نیویارک پرائمری میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سوا لاکھ ووٹرز کے نام انتخابی فہرستوں سے غائب کر دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں