فن اور فنکار معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں فیصل سبزواری

یوتھ فیسٹول میں کرافٹ نمائش کے افتتاح پر شعیب صدیقی و احمد شاہ کا اظہار خیال.

آرٹس کونسل میں صوبائی وزرا ڈاکٹر صغیراحمد اور فیصل سبزواری یوتھ فیسٹیول کے تحت تصاویر کی نمائش دیکھ رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

صوبائی وزیر امور نوجوانان سندھ سید فیصل سبزواری نے کہا کہ فن اور فنکار معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں آرٹس اینڈ کرافٹ کیلیے جس تخلیقی سوچ کی ضرورت ہے۔


وہ نوجوانوں کے ڈیزائن اور فن پاروں میں موجود ہے اور یہی سوچ ان میں مثبت مسابقت پیدا کر نے اور آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے یہ بات انھوں نے آرٹس کونسل میں تیسرے یوتھ فیسٹیول2012 کے موقع پرآرٹس اینڈ کرافٹ نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کہی،اس موقع پرشعیب صدیقی،خورشید علی شیخ،احمد شاہ بھی موجود تھے،فیصل سبزواری نے کہا کہ پاکستان آرٹ اینڈ کرافٹ کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور آج کی نمائش انھیں دنیا کے سامنے متعارف کرانے میں مدد گار ثابت ہوگی، سیکریٹری یوتھ سندھ شعیب صدیقی نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کی جس طرح پذیرائی ہوئی ہے وہ ہمارے ادارہ کے لیے باعث فخر ہے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل میں پینٹنگ،آرٹس اور میوزک کی اکیڈمیز قائم ہیں ۔
Load Next Story