پاناما لیکس پراسحاق ڈار کو اپوزیشن کے موقف سے آگاہ کردیا خورشید شاہ

حکومت پاناما لیکس پرچیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن سے متعلق مشاورت مکمل کرکے فیصلے سے آگاہ کرے گی،اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک April 20, 2016
حکومت پاناما لیکس پرچیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن سے متعلق مشاورت مکمل کرکے فیصلے سے آگاہ کرے گی،اپوزیشن لیڈر۔ فوٹو: فائل

SINGAPORE: قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اپوزیشن کے موقف سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پانامالیکس پر تحقیقات کے معاملے پر مشاورت کے لئے خورشید شاہ اور اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس کے بعد قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو پاناما لیکس پر تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے موقف سے آگاہ کردیا اور انہیں کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت عدالتی کمیشن کے قیام کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھے اور فرانزک آڈیٹر اس کمیشن کے ٹی او آرز کی بنیاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ اعزاز احسن کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسحاق ڈار سے ملاقات کی بجائے ٹیلیفون پر بات ہوئی جب کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آپ کے کراچی والے بیان سے پریشان تھے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پاناما لیکس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن سے متعلق اپنی مشاورت مکمل کرکے ہمیں فیصلے سے آگاہ کرے گی، اگر چیف جسٹس کمیشن کی سربراہی سے انکار کردیتے ہیں تو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |