رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں ملوث گروہ کی نشاندہی ہوگئی آئی جی

محرم الحرام کے موقع شہر 87 مقامات حساس ہیں, آئی جی سندھ فیاض احمد لغای.


Staff Reporter November 15, 2012
محرم الحرام کے موقع شہر 87 مقامات حساس ہیں, آئی جی سندھ فیاض احمد لغای. فوٹو: ایکسپریس

GHOTKI: آئی جی سندھ فیاض احمد لغای نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع شہر 87 مقامات حساس ہیں اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز خود کش حملے پرسندھ رینجرز کے انٹیلی جنس ونگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے اور ملوث گروہ کی نشاندہی ہو گئی ہے۔

یہ بات انھوں نے گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں نئی ڈیجیٹل فارنسک لیباریٹری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں طالبان اور مخصوص انتہا پسند ذہنیت کے لوگوں موجود ہیں ، انھوںنے کہا ہے کہ محرم الرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی جارہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ شہر میں 100 سے زائد تھانے موجود ہیں جن میں صرف 13 تھانے زیادہ متاثر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں