مجالس و جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے علامہ راجہ ناصر
شیعہ اور سنی فسادات کی سازشوں کو بھرپور قوت سے ناکام بنادیں گے.
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے شیعہ و سنی فسادات کی سازشوں کو بھرپور قوت سے ناکام بنادیں گے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں عزاداری سید الشہدا کے جلوسوں کو روکنے اور محدود کرنے کے بجائے ان کے فروغ اور تحفظ کے لیے اقدامات کریں،گورنر سندھ نے کالعدم جماعت کے سربراہ سے رابطہ کیا ہے وہ مستعفی ہوں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو پردیسی ہائٹس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا،اس موقع پر مولانا حسن ظفر نقوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ محمد حسین کریمی، آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران و دیگر بھی موجود تھے۔