ڈبل سواری کاالزام پولیس کا 2صحافیوں پر تشدد

گرفتاری کیخلاف صحافیوں کا ایم اے جناح روڈ پر دھرنا، 4 گھنٹے بعد رپورٹرز رہا.


Staff Reporter November 15, 2012
گرفتاری کیخلاف صحافیوں کا ایم اے جناح روڈ پر دھرنا، 4 گھنٹے بعد رپورٹرز رہا. فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

کھارادر پولیس نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرنجی ٹی وی چینل کے2 رپورٹرز کوگرفتارکرکے ان کے خلاف پولیس مقابلے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

حوالات میں صحافیوںکو بدترین تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ، صحافیوں کے شدید احتجاج پر 4گھنٹے بعد رہائی عمل میں آئی،تفصیلات کے مطابق کھارادر پولیس نے گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے2 رپورٹرز عاصم خان اورذیشان احمد کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کے الزام میںگرفتارکرکے مقدمہ الزام نمبر 402/12 بجرم دفعہ 188اور353کے تحت درج کرلیا ، دونوں صحافی کھارادر مچھلی میانی مارکیٹ پہنچے تھے جہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انھیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر روکا،دونوں نے اپنا تعارف کرایا لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا اور تھانے لے گئے۔

جہاں ایس ایچ او ادریس بنگش کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا اور انھیں حوالات میں بند کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی صحافیوںکی بڑی تعداد کھارادر تھانے پہنچ گئی اور واقعے کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا ، کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی بھی موقع پر پہنچ گئے اور اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جس کے بعد دونوں صحافیوں عاصم خان اور ذیشان احمد کی رہائی عمل میں آئی ،کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی ، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف اور کراچی پریس کلب کے صدر طاہر حسن خان نے علاقہ ایس ایچ او کو معطل کرکے اسے فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |