بھارت میں انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے رہنما نے اسلام قبول کرلیا

اسلام قبول کرنے کے بعد سشیل کمارنے اپنا نام محمد عبدالصمد رکھ لیا ہے


ویب ڈیسک April 20, 2016
سشیل کمار کا تعلق اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی جین کمیونٹی سے تھا،فوٹو:فائل

MULTAN: بھارت میں انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے اہم رہنما سشیل کمار نے اسلام قبول کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشیل کمار کا تعلق اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی جین کمیونٹی سے تھا اوران کا شمارعلاقے کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد سشیل کمارنے اپنا نام محمد عبدالصمد رکھ لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے اور اس کے لیئے کسی نے ان پر دباؤ نہیں ڈالا۔دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں جین کمیونٹی کو نظر انداز کیئے جانے پر وہ مایوس تھے ۔

واضح رہے کہ شیوسینا بھارت کی ایک ہندو انتہا پسند جماعت ہے جو کہ قوم پرست رہنما بالٹھاکرے نے قائم کی تھی،شیو سینا بھارت میں مسلمانوں بالخصوص پاکستان مخالف نطریات کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں