کابینہ اجلاسہوم لینڈسیکیورٹی کی الگ وزارت بنانے کی تجویز

وزیراعظم نے کراچی کے حالات خراب کرنے میں ملوث عناصرکوبے نقاب کرنے کاٹاسک دیدیا

الگ عدالتیں بنانے،آپریشن کرنے اورخصوصی قوانین کی بھی تجاویز،بعض وزراجذباتی ہوگئے. فوٹو: اے پی پی/ فائل

MONZA:
وفاقی وزیرقانون وانصاف سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی،انتہاپسندی،فرقہ واریت اور دیگرسیکیورٹی معاملات سے نمٹنے کے لیے ایک الگ وزارت برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قیام کی تجویزدیدی ہے۔


کابینہ کے ارکان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت داخلہ الگ سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے موثرطورپرنہیں نمٹ سکتی،اس لیے الگ وزارت کے قیام کیلیے وزیرقانون کی تجویز پر عملدر آمدکیاجائے۔کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے وزیرداخلہ رحمن ملک کوکراچی میں دہشت گردی کے واقعات،ٹارگٹ کلنگ اور لااینڈ آرڈر خراب کرنے میں ملوث تمام گروپوںکوآئندہ کابینہ کے ہونیوالے خصوصی اجلاس میں بے نقاب کرنے کاٹاسک دیدیا ہے۔

وفاقی وزراشیخ وقاص اکرم،چنگیزجمالی اور دیگر وزرانے بھی دہشت گردی اورانتہاپسندی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سزائیں دینے کیلیے خصوصی قانون اورالگ عدالتیں قائم کرنے کی تجاویزدیدی ہیں۔کراچی میں فوری آپریشن کیاجائے۔بعض وزراکراچی میں قتل عام پراجلاس کے دوران انتہائی جذباتی ہوگئے۔وزیراعظم نے تمام وزراکی تجاویزکوتحمل کے ساتھ سنا۔

Recommended Stories

Load Next Story