کراچی میں فائرنگ اور قتل و غارت جاری خاتون سمیت 10افراد ہلاک
نشترروڈپراہلسنت والجماعت کاہمدرد،کورنگی میں جماعت اسلامی کےسابق یوسی ناظم کابیٹاہلاک، ابراہیم حیدری میںاسٹیٹ ایجنٹ قتل
کراچی میں فائرنگ اورقتل وغارت کاسلسلہ جاری ہے،شہرمیں خاتون سمیت مزید10 افراد کوہلاک کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نشترروڈ فلمستان سینماکے قریب جامع مسجدنور سبحانی کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ محمد عمران ہلاک ہو گیا،مقتول مسجد کے سامنے والے کوارٹر کارہائشی اور جامع مسجد نور سبحانی کا معظن تھاجبکہ مسجد کے سامنے مقتول کاموبائل فون رپیرنگ اورایزی لوڈ کا کیبن تھا،اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانااکبر سعید فاروقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ محمد عمران2 بچوں کاباپ اور اہلسنت و الجماعت کا ہمدرد تھا،اسے کئی ماہ سے مسجدپرقبضے اورقتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ابراہیم حیدری تھانے کی حدودکورنگی سیکٹر51/Cالیاس گوٹھ جامع مسجدالرزاق کے سامنے موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے54 سالہ سیف اﷲ ہلاک ہو گیا،مقتول الیاس گوٹھ کچی آبادی کارہائشی تھا اور اس کاچائے کا ہوٹل ہے ،مقتول پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا تھا۔
مقتول کے بیٹے محمد عرفان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایاکہ اس کے والد کوپلاٹوں کے تنازع پر پرویز احمد بد الحمید اور عبد اﷲ نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔منگھو پیر روڈمغل کانٹاالفلاح ماربل کے سامنے بھٹہ موڑپرموٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار35 سالہ غلام شبیرہلاک ہو گیا،مقتول قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب کا رہائشی تھا اور اسی علاقے میں واقع مکہ اسٹیل کی دکان پر پر کام کرتاتھا۔نیوکراچی انڈسٹریل ایریاتھانے کی حدود سیکٹر5/Cبشیرچوک کے قریب منگل اوربدھ کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے30سالہ کاشف ہلاک ہوگیا،اس کی لاش عباسی شہیداسپتال پہنچائی گئی،مقتول اسی علاقے میں سیکٹر5/F کارہائشی اورمقتول کی نیوکراچی سندھ ہوٹل کے قریب مرغی کاگوشت فروخت کرنے کی دکان ہے۔
کورنگی نمبر ڈھائی سیکٹر34/2بسمہ اﷲ بس اسٹاپ بانکڑی پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ نامعلوم نوجوان ہلاک ہوگیا۔بعد ازاں مقتول کی شناخت مجاہدکے نام سے کر لی گئی ، مقتول جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق یوسی ناظم قاسم کابیٹا تھا،مقتول کورنگی جے ایریا کا رہائشی تھانامعلوم ملزمان اسے گھر کے قریب سے اغواکرکے لے گئے تھے۔بہادرآبادمیں فاطمہ چورنگی پرمریم مسجدکے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے30سالہ سمیع الحق ہلاک ہوگیا،مقتول مقامی مدرسے میں بچوں کودینی تعلیم دیتاتھااورمدرسے میں ہی رہائش پذیرتھا،وہ نماز پڑھ کر مسجدسے نکلاتھاکہ اس پرحملہ کردیاگیا،مقتول کاآبائی تعلق مردان سے تھا۔نیوکراچی سیکٹرفائیو ای میں اپوااسکول کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 25 سالہ سدھیرزادہ ہلاک ہوگیا،مقتول کی کوئی سیاسی وابستگی سامنے نہیں آسکی ۔
بلوچ کالونی کے علاقے منظورکالونی جونیجوٹاؤن گلی نمبر9کی رہائشی 34سالہ سمیراکونامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کرچھریوں کے پے درپے وارکرکے قتل کر دیا اورفرار ہوگئے ، مقتولہ2بچوں کی ماں تھی اور بیوٹی پارلرمیں کام کرتی تھی جبکہ اس کاآبائی تعلق پنجاب سے تھا،مقتولہ کے شوہرنے پولیس کواپنے بیان میں بتایا کہ اس کا اس کی بیوی سے اکثر جھگڑا ہوتا تھاکیونکہ وہ سامنے والے گھرمیں بہت جاتی تھی جس وہ منع کرتا تھاتاہم وہ اس کی بات نہیں مانتی تھی لیکن اس کامقصدیہ نہیں ہے کہ سمیراکواس نے قتل کیا ہے،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔
تین ہٹی کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے38 سالہ ارشدعظیم زخمی ہو گیا۔قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 22 سالہ نادیہ بی بی زخمی ہوگئی۔ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افرادکی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، ہلاک و زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، پی آئی بی پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی مینا بازار غوثیہ مسجد کے قریب مکان نمبر923 کے سامنے کار پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد ضیا الدین اور جاوید ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ، فوری طور پر مقتولین کی سیاسی وابستگی کے بارے میں معلوما ت نہیں ہوسکی ۔