’’انکریڈیبل انڈیا‘‘کی دعوت نہیں ملی تو ہٹایا کیسے جاسکتا ہوںامیتابھ بچن

حکام نے امیتابھ بچن کے بجائے پریانکا چوپڑا کو انکریڈیبل انڈیا کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔


Showbiz Desk April 21, 2016
حکام نے امیتابھ بچن کے بجائے پریانکا چوپڑا کو انکریڈیبل انڈیا کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ فوٹو:فائل

بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ انھیں کبھی بھی ''انکریڈیبل انڈیا'' کا برانڈ ایمبیسڈر بننے کی باضابطہ طور پر دعوت نہیں دی گئی تھی اس لیے انھیں اس عہدہ سے ہٹائے جانے کی بات درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاناما پیپرز کے معاملے میں امیتابھ کا نام سامنے آنے کے بعد سے میڈیا میں مسلسل خبریں آ رہی تھیں کہ مرکزی حکومت نے انھیں ''انکریڈیبل انڈیا'' کا برانڈایمبیسڈر بنانے کا فیصلہ فی الحال التوا میں ڈال دیا ہے ۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق گ امیتابھ بچن نے اپنے بیان میں پاناما لیکس کے متعلق کہا کہ میڈیا اب بھی مجھ سے اس معاملے پر سوال کررہاہے مگر میں ان سے شائستہ طور سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ یہ سوال حکومت سے پوچھیں جہاں قانون پر عمل کرنے والے ایک شہری کے طور پر میں نے اپنی بات رکھ دی ہے۔ دوسری طرف حکام نے امیتابھ بچن کے بجائے پریانکا چوپڑا کو انکریڈیبل انڈیا کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں