دورانِ میچ اقبال اسٹیڈیم میں نصب ایک لائٹ ٹاوربند

اسلام آباد کا احتجاج، وقت ضائع ہونے کی وجہ سے اوورز اور ہدف کوکم کر دیا گیا


اسلام آباد کا احتجاج، وقت ضائع ہونے کی وجہ سے اوورز اور ہدف کوکم کر دیا گیا فوٹو: پی ٹی وی

فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران اقبال اسٹیڈیم میں نصب ایک لائٹ ٹاور خرابی کے باعث بند ہوگیا، وقت ضائع ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے اوورز اور ہدف کوکم کر دیا گیا، ٹیم کو 43اوورز میں 213رنز بنانے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اقبال اسٹیڈیم میں کے پی کے کی اننگزکے دوران گراؤنڈ میں نصب چار فلڈ لائٹس میں سے ایک ٹاور نے اچانک کام چھوڑ دیا، اسی دوران بیٹنگ ٹیم 46.1 اوور میں 212 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اسلام آباد کی ٹیم نے کم روشنی پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں آدھے گھنٹے کی تاخیر سے اننگز شروع کرائی گئی، 50 کے بجائے اسلام آباد کی ٹیم کو 43 اوورز میں 213 رنز کے بجائے 201 کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا، انتظامیہ نے میچ کے دوران ہی طویل جدوجہد کے بعد خراب ٹاور کو دوبارہ روشن کردیا جس کے بعد کھلاڑیوں نے بہتر پرفارم کرنا شروع کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں