یکم مئی سے پٹرول 267اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹرمہنگاہونے کاامکان

حکومت جی ایس ٹی میں معمولی کمی کرکے پیٹرول اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت برقراررکھ سکتی ہے

حکومت جی ایس ٹی میں معمولی کمی کرکے پیٹرول اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت برقراررکھ سکتی ہے: فوٹو: فائل

یکم مئی سے پٹرول 2.67 اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹرمہنگا ہونے کاامکان ہے۔


عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل 2 ڈالرفی بیرل سستاہواہے تاہم پاکستان میں اضافی جی ایس ٹی اورکسٹم ڈیوٹی کے باعث پٹرول کی قیمت میں2 روپے 67 پیسے اورہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹراضافے جبکہ ہائی اوکٹین، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت جی ایس ٹی میں معمولی کمی کرکے پیٹرول اور ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت برقراررکھ سکتی ہے۔ اوگراپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکی سمری 28 اپریل کووزارت پٹرولیم کوارسال کریگی۔
Load Next Story