پاکستان اورچین میں سیٹلائٹ لانچ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سائنسی میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھولے گا، احسن اقبال


Staff Reporter April 21, 2016
معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سائنسی میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھولے گا، احسن اقبال: فوٹو: فائل

سپارکو اور چائناگریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے درمیان پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ(پی آر ایس ایس ون) سسٹم کے آغاز کیلیے معاہدہ بدھ کواسلام آباد میں طے پایا۔

معاہدے پر وفاقی وزیراحسن اقبال اور چینی کمپنی کے صدر ین لمپنگ نے دستخط کیے۔ اس موقع پرمنصوبہ بندی اور ترقیات کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے جودونوں ملکوں کے درمیان خلائی ترقی میں تعاون کے ذریعے سماجی و معاشی اور سائنسی میدان میں ترقی کے نئے راستے کھولے گا،علاوہ ازیں دیگرامورمیں بھی دوطرفہ تاریخی رشتے کومضبوط کریگا، انھوں نے کہا کہ پی آرایس ایس ون پہلا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہو گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں