امریکی فوج کے سامان کی تلاشی کیلیے 11پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ

کراچی،حیدرآباد،سکھر،خورخیرہ،بلیلی،چمن،میانوالی،جمروداورطورخم میںقائم ہونگی


Irshad Ansari November 15, 2012
کراچی،حیدرآباد،سکھر،خورخیرہ،بلیلی،چمن،میانوالی،جمروداورطورخم میںقائم ہونگی . فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وفاقی حکومت نے افغانستان میںتعینات امریکی افواج کو بھجوائے جانیوالے سامان کی چیکنگ کیلیے ملک بھر میں مجموعی طورپر11 چیک پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ کیاہے ۔

ایکسپریس،،کو دستیاب دستاویزکے مطابق سامان کی چیکنگ کیلیے یہ چیک پوسٹیں ناردرن بائی پاس کراچی،حیدرآباد،بابورلوئی سکھر،خورخیرہ،بلیلی کوئٹہ،چمن ٹرمینل، کوٹ سبزال، میانوالی ،جہانگیرہ خیرآباد، جمرود اور طورخم میںقائم ہونگی دستاویزکے مطابق امریکی سامان لے جانیوالی گاڑیوںکوان چیک پوسٹوں پر رُک کررپورٹ کرناہوگی اورچیک پوسٹوں پر تعینات عملہ امریکی سامان سے بھرے کنٹینرزکی سیل چیک کرے گااس کے علاوہ امریکا سامان لے جانیوالی گاڑی کے چیک پوسٹ پر پہنچنے کاوقت اوروہاں سے روانہ ہونے کا وقت درج کرے گا۔

اس کے علاوہ بندر گاہ اور ٹرمینل سے نکلنے کا وقت اورراستے میںآنیوالی دوسری چیک پوسٹوں پرپہنچنے اوروہاںسے روانہ ہونے کے اوقات بھی چیک کریگا۔ یہ بھی چیک کیا جائیگاکہ کنٹینرپرلگائی جانیوالی سیل ٹیمپر تونہیںہوئی،علاوہ ازیں امریکی سامان لے جانیوالی گاڑی کوراستے میں درپیش کسی بھی قسم کے سیکیورٹی سے متعلقہ ایشوزاورکنٹینرغائب ہونے یاسیل کے ٹمپرہونے کی صورت میںچیک پوسٹ کاعملہ فوری طور پر متعلقہ کلکٹرکسٹمز کو اطلاع کرے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |