اداروں کے مابین ٹکراؤ ہوا تو پی پی غیر جانبدار رہے گی شرجیل

عام انتخابات اپریل2013 میں ہونگے،بلاول بھٹو نے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا، منظور وسان

پیپلز پارٹی کو 1990 اور 1997 میں سازش سے ہرایا گیا، صحافیوں سے نثار کھوڑو کی بات چیت فوٹو: ایکسپریس/فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 1990 اور 1997 میں الیکشن چوری کر کے ہرایا گیا۔


زرداری ہائوس میں اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پارٹی چیئرمین کو سندھ کی سیاسی اور پارٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور آئندہ الیکشن میں حکمت عملی بنانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئی جے آئی بنانے والے جن سیاستدانوں نے پیسے لیے، انہیں شرم آنی چاہیے اور اس سازش میں شریک نواز شریف جلد لانڈھی جیل میں نظر آئیں گے۔ اداروں کا آپس میں کوئی ٹکرائو نہیں ہے، اگر دو اداروں کا ٹکرائو ہوا تو ایسی صورت میں پی پی غیر جانبدار رہے گی۔

پی پی حکومت کو ناکام کرنے کے لیے کراچی میں خون کا کھیلا جا رہا ہے۔کراچی میںکسی بھی ایمرجنسی یا فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 4 سال میں مطلوبہ نتائج نہیں دیے، صرف سیاسی ایشوز والے کیسز چلائے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات اپریل2013ء میں ہوں گے اور الیکشن کے بعد وہ خواب دیکھ کر بتائیں گے کہ اگلا وزیر اعظم کون ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے قوم پرستوں کے جو خدشات ہیں، پی پی اس پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
Load Next Story