ہرصوبے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا سربراہ پاک فوج

جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ کو فون کیا اور انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


ویب ڈیسک April 21, 2016
جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ کو فون کیا اور انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔ فوٹو:فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپورمدد کرے گی جب کہ ہر صوبے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کو ٹیلی فون کیا، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آرمی چیف نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

آرمی چیف نے سندھ پولیس کی دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہرصوبے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپور مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقے اورنگی میں دہشت گردوں نے 7 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں