جنوبی وزیرستان5عسکریت پسندہلاککئی ٹھکانے تباہ

مہمند ایجنسی میںامن لشکرکا رکن گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں جاں بحق


Numaindgan Express November 15, 2012
کرم ایجنسی میںبارودی سرنگ دھماکوں میں5 افراد زخمی،باڑہ آپریشن میںگرفتار41افرادرہا فوٹو فائل

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان تحصیل سرواکئی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف سر چ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے5 عسکریت پسند ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تیارزہ کے علاقے سے عسکریت پسند رہنما جانان خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آپریشن میں شرپسندوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کردیے گئے اور مختلف نوعیت کا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تیارزہ کے علاقے میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 2 ٹھکانے تباہ ہوئے۔ ایکسپریس ٹربیون کو ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرواکئی کے علاقے سانزلہ زیارتئی اور تیارزہ میں صبح سویرے سے شام تک سرچ آپریشن کیاجس میں 5شرپسند ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔ پشاور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق تہکال پولیس کولاوارث نعش ملی ہے جسے سر میں گولی مار کرقتل کیا گیا ہے ۔

تھانہ چمکنی کی حدود وڈپگہ میںنامعلوم افراد نے سید امجد علی شاہ کے گھر پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا مگردھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ پارا چنارسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں بارودی سرنگوں کے دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں