گورنرسے علماتاجرصنعتکاروں کی ملاقاتامن وامان پرگفتگو

حکومت کراچی میں قیام امن اورجرائم کے خاتمے کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،گورنر


Staff Reporter November 15, 2012
حکومت کراچی میں قیام امن اورجرائم کے خاتمے کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،گورنر فوٹو: پی پی آئی/ فائل

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے علما، تاجروں اورصنعتکاروں کے وفدنے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ہیں جس میں شہرمیں قیام امن اورجرائم پیشہ عناصرکی سرگرمیوں سے متعلق امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے وفودکویقین دہانی کرائی کہ حکومت کراچی میں قیام امن اورجرائم کے خاتمے کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اورمزیداقدامات بھی کرے گی،گورنرنے امیدظاہرکی کہ محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضابرقراررکھنے کیلیے حکومت کوعلمائے کرام کاتعاون حاصل رہے گا۔بدھ کوگورنرہائوس میں تاجر برادری کے رہنماسراج قاسم تیلی کی قیادت میں تاجرنمائندوںکے وفدسے ملا قا ت میں گفتگوکرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہاکہ شہرمیںکمیونٹی پولیسنگ کاایک مؤثر نظام وضع کیاجارہاہے اور اس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

مولانا احمدلدھیانوی کی قیادت میں اہلسنت علمااورعلامہ عباس کمیلی کی قیادت میں اہل تشیع علمااور نمائندوںکے وفودنے گورنرسے الگ الگ ملاقات کی،حاجی حنیف طیب کی قیادت میں بھی ایک وفدنے گورنرسندھ سے ملاقات کی۔ملاقات میںکراچی کی موجودہ صورتحال، محرم الحرام کے انتظامات اورمذہبی رواداری اور اخوت کی فضامزید بہتر بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں