ملکہ برطانیہ کی 90 ویں سالگرپر چاہنے والوں نے گلدستوں کے ڈھیر لگا دیئے

ملکہ نے تحائف دینے اورمبارکباد پیش کرنے پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


ویب ڈیسک April 21, 2016
الزبتھ دوئم نے64 سال تک ملکہ برطانیہ رہ کر سب سے طویل عرصے ملکہ رہنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا، فوٹو اے ایف پی

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے زندگی کی 90 بہاریں دیکھ لیں جس پر ان کے چاہنے والے ہزاروں کی تعداد میں بکنگھم پیلس کے باہر گلدستے لے کر جمع ہوئے اور ملکہ کے باہر آنے ہی انہیں پھولوں کے تحائف سے نوازا جب کہ لاکھوں افراد نے انہیں ٹویٹر اور فیس بک پر مبارک باد دی۔

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے چاہنے والے صبح سے ہی محل کے باہر گلدستے لے کر جمع ہوگئے اور جیسے ہی ملکہ ان کے سامنے آئیں تو لوگوں نے انہیں پھولوں کے تحائف دے کر مبارک باد ی جب کہ برطانیہ کے کئی شہروں میں شاہی گن سے گولے برسا کر انہیں سلامی پیش کی گئی، ملکہ الزبتھ دوئم کی سالگرہ پر پرنس آف ویلز نے ریڈیو پر پر خصوصی پیغام نشر کیا جو سارا دن نشر ہوتا رہا۔ اس کے علاوہ عوام نے ٹویٹر پر ملکہ کو دلچسپ جملوں کے ذریعے 90 سال پورے ہونے پر مبارک باد دی جب کہ ملکہ نے ان لوگوں کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹویٹر پر ہیپی برتھ ڈے یور میجسٹی کا پیغام ان کے نام بھیجا۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کہ وہ اپنے ان تمام چاہنے والوں کو نیک خواہشات کا پیغام دیتی ہیں جنہوں نے ان کی 90 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔ ملکہ برطانیہ نے ڈیوک آف ایڈن برگ کے ہمراہ ونڈسر کا دورہ کیا جس پر انہیں کیک کا تحفہ دیا گیا جسے برطانیہ کے گریٹ برٹش بیک آف چیمپیئن نادیہ حسین نے تیار کیا جب کہ کیک کو بٹر کریم اور مارملیڈ سے تیار کیا گیا تھا۔ یہاں ملکہ نے 6.3 کلو میٹر طویل 'دی کوئنز واک وے' کا افتتاح بھی کیا جسے سب سے زیادہ طویل مدت یعنی 64 سال تک ملکہ برطانیہ رہنے کے تاریخ ساز دن کو منانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں