ترکی نے یمن کے معزول صدرعلی عبداللہ صالح کے اثاثے منجمد کردیئے

عبداللہ صالح نے اپنے دور حکومت میں 32 سے 60 بلین ڈالر تک رقم کرپشن کے ذریعے لوٹ کر 20 ممالک میں جمع کی۔


ویب ڈیسک April 21, 2016
عبداللہ صالح نے اپنے دور حکومت میں 32 سے 60 بلین ڈالر تک رقم کرپشن کے ذریعے لوٹ کر 20 ممالک میں جمع کی۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: ترکی نے یمن کے معزول صدرعلی عبداللہ صالح اور ان کے بیٹے احمد علی کے اثاثے منجمد کردیئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکومت نے یمن کے سابق صدرعلی عبداللہ صالح اور ان کے بیٹے احمد علی کے ترک بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں موجود تمام اثاثے 26 فروری 2017 تک منجمد کردیئے ہیں۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عبداللہ صالح نے اپنے دور حکومت کے 33 سال کے دوران 32 سے 60 بلین ڈالر تک رقم کرپشن کے ذریعے لوٹ کر 20 ممالک میں جمع کروائی۔

واضح رہے اقوام متحدہ نے 2014 میں یمن کے معزول صدر پر پابندی عائد کی تھی جنہیں 2012 میں گلف معاہدے کے تحت ملک میں امن کے درمیان رکاوٹ کے لیے بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے ملک بدر کردیا گیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ حوثی ملیثیا کو سپورٹ کررہے تھے جنہوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |