اے این پی اورجے یوآئی کے درمیان انتخابی اتحاد کیلیے رابطہ

سیٹ ایڈجسٹمنٹ اوردیگرامورپرمشاورت کیلیے اے این پی کے تھنک ٹینک کا اجلاس آج ہوگا


INP November 15, 2012
سیٹ ایڈجسٹمنٹ اوردیگرامورپرمشاورت کیلیے اے این پی کے تھنک ٹینک کا اجلاس آج ہوگا فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی اورجمعیت علمائے اسلام(ف)کا آئندہ الیکشن مل کرلڑنے کیلیے آپس میں رابطہ کیاہے۔

اے این پی نے آئندہ انتخابات میں اتحاد کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کیلیے پارٹی تھنک ٹینک کا اجلاس(آج)جمعے کوخیبر پختونخواہائوس میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق2حریف سیاسی جماعتوں اے این پی اور جے یو آئی (ف) میں حیرت انگیزپیش رفت ہوئی ہے،اس حوالے سے دونوں جماعتوںکے رہنمائوں نے ایک دوسرے کوپیغامات بھی بھیجے ہیں،ان رابطوں میںآئندہ انتخابات مل کرلڑنے کے آپشن پر غورکرنے کی بات کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے اس حوالے سے مثبت ردعمل ظاہرکیاہے جبکہ اے این پی نے آئندہ انتخابات میں اتحاد اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فیصلے کرنے کے لیے پارٹی اجلاس بھی بلالیاہے۔اجلاس اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کی زیرصدارت ہوگا۔اے این پی ذرائع نے بتایاکہ اگراتحاد ہوا بھی تووہ تمام چیزوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گاجبکہ اے این پی اورپیپلز پارٹی میں آئندہ انتخابات میں اتحادنہیں ہوگا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |