شام سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی جاری مزید50ہلاک

ہلاک ہونیوالوں میں 18 فوجی شامل، شام چھوڑ کر جانیوالوںکی تعداد 25 لاکھ ہوگئی.


AFP November 15, 2012
ہلاک ہونیوالوں میں 18 فوجی شامل، شام چھوڑ کر جانیوالوںکی تعداد 25 لاکھ ہوگئی. فوٹو: رائٹرز

GILGIT: شام میں سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جبکہ ملک میں پرتشدد واقعات میں 18فوجیوں سمیت مزید50 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری فوج نے گزشتہ روز دمشق کے جنوب میں مہاجرین کے دو کیمپوں پر ٹینکوں سے بمباری کی ہے، اس علاقے میں فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے، صوبہ حلب کے اہم قصبے مرت النعمان پر بھی سرکاری فوج نے شدید بمباری کی ہے، ترک سرحد کے قریب شامی علاقے راس العین میں باغیوں نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 18 سرکاری فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ باغیوں نے چیک پوسٹ پر قبضہ بھی کرلیا، پرتشدد واقعات میں18 فوجیوں سمیت مزید 50 افراد مارے گئے، شام چھوڑ کر جانے والے لوگوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

اقوام متحدہ کے امور مہاجرین کی نمائندہ میلیسا فلیمنگ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر بے گھر ہونے والے لوگوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جانا دشوار ہے کیونکہ وہ مسلسل متحرک رہتے ہیں اور خود کو چھپائے رکھتے ہیں۔ ادھر روسی وزیر اعظم دمتری میدیدیوف نے اپوزیشن اتحاد کی حمایت کرنے والے ممالک کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانس نے اپوزیشن اتحاد کو تسلیم کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں