نگ لیریا انفیکشن غیر معیاری سوئمنگ پولز اور واٹر پارک سیل کرنے کا فیصلہ

شہر بھرکے واٹرپارکس اورسوئمنگ پولز میںکلورین کی مقدارکاجائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم

شہر بھرکے واٹرپارکس اورسوئمنگ پولز میںکلورین کی مقدارکاجائزہ لینے کے لیے ڈاکٹرندیم شیخ اور ای ڈی اوامدادصدیقی پرمشتمل کمیٹی قائم

سٹی گورنمنٹ نے تمام تفریحی مقامات پرواقع واٹر پارکوں اور سوئمنگ پولز سمیت پانی سے منسلک تمام تفریحات کے معائنے کافیصلہ کیا ہے ،غیر معیاری سوئمنگ پولزاورواٹرپارک سیل کرنے کافیصلہ کیا ہے ، ای ڈی او ہیلتھ کراچی نے نگ لیریا انفیکشن پر قابو پا نے کے لیے واٹرپارکوں اور سوئمنگ پولز کے معائنے کی ہدایت جاری کردیں۔

ان واٹرپارکوں اورسوئمنگ پولز میںکلورین کی مقدارکاجائزہ لیاجائیگا،سٹی گورنمنٹ کے میڈیکل سروسز نے غیر معیاری واٹرپارکوں اور سوئمنگ پولزکو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایڈمنسٹریٹرکراچی محمد حسین سید نے بھی نگ لیریا کی وبا کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہیں، ادھرنگ لیریا کی وبا نے کراچی میں دہشت پھیلادی ہے، اخبارات اورٹی وی چینلزکی نشاندہی کے بعدصوبائی محکمہ صحت بھی سرگرم ہوگیا اور وزیر صحت نے اس مرض کی تحقیقات کیلیے 2رکنی کمیٹی قائم کردی جوڈاکٹر ندیم شیخ اور ای ڈی او ڈاکٹر امداداللہ صدیقی پر مشتمل ہوگی،


تفصیلات کے مطابق سٹی گورنمنٹ کے میڈیکل سروسز کے ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے بتایا کہ کراچی میں نگ لیریا انفیکشن سے جاں بحق ہونے کی اطلاعات کے بعدوزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد کی ہدایت پر2رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو مرض سے متعلق آگہی بھی فراہم کریگی جبکہ اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے اصل حقائق مرتب کرکے رپورٹ وزیرصحت کوپیش کریںگی،

سٹی گورنمنٹ کے محکمہ صحت نے بھی اس مرض کی جانچ پڑتال کرنے کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی ہے جو تفریحی مقامات پرواقع واٹر پارکوں اور سوئمنگ سمیت پانی سے منسلک تمام تفریحی مقامات اور فارم ہاوسز کا دورہ کریںگی اور واٹر پارکوں اور سوئمنگ پولزکے پانی کے نمونے کیمیائی تجزیے کیلیے حاصل کریگی ،

واٹرپارکوں ، سوئمنگ پولزاور فارم ہاؤسز میں غیر معیاری سوئمنگ پولزاور واٹر پارکوں کو سیل کردیاجائیگا، عالمی معیارکے مطابق کلورین شامل نہ ہونیوالے سوئمنگ پولز میں سوئمنگ کرنے سے گریزکیا جائے ،ا نھوں نے کہاکہ واٹر پارکوں اور سوئمنگ پولز میں مطلوبہ مقدار میںکلورین شامل نہ ہونے پرنوٹس جاری کرینگے جبکہ کمیٹی عوام کو نگ لیریا کے مرض سے آگاہی کیلیے سیمینار کرائے گی،اسکولوں کی سطح پر بھی پمفلٹس تقسیم کیے جائیں گے، مختلف ہوٹلوں کے پینے کے پانی کو بھی چیک کیاجائے گا۔
Load Next Story