ڈاکٹر خلیل مقدمے میں پیشی کیلیے بھارت پہنچ گئے

81سالہ مائیکروبائیولوجسٹ کو جنوری 2011میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی

81سالہ مائیکروبائیولوجسٹ کو جنوری 2011میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ، فوٹو : محمد جاوید

پاکستانی سائنسدان خلیل چشتی بھارت پہنچ گئے ہیں ان کے مقدمے کی آئندہ سماعت سپریم کورٹ میں 19نومبر کو ہوگی۔


واضح رہے کہ 81برس کے مائیکرو بائیولوجسٹ خلیل چشتی قتل کے جرم میں بھارتی ریاست راجستھان میں اجمیر کی جیل میں قید تھے۔ اس سال اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی ۔ عدالت نے ان سے کہا تھا کہ مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے انہیں واپس بھارت آنا ہوگا۔ ڈاکٹر خلیل عدالت کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت سے تقریباً10دن پہلے ہی بھارت پہنچ گئے ہیں۔

ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹا ہیں۔ ڈاکٹر خلیل کو قتل کے ایک مقدمے میں اجمیر کی ایک عدالت نے 19سال تک سماعت کے بعد جنوری 2011میں عمر قید کی سزا سنائی تھی اور اس وقت سے وہ قید تھے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس سال کے شروع میں صدر زرداری کے بھارتی دورے کا ذکر کرتے ہوئے انھیں انسانی بنیادوں پر ضمانت دی تھی۔
Load Next Story