کراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت ہے نہ حمایت کرینگےرضاہارون

ن لیگ پنجاب کی جماعت ہے اسے کراچی کے حالات کاکیاپتہ ؟صوبائی وزیر.


INP November 15, 2012
ن لیگ پنجاب کی جماعت ہے اسے کراچی کے حالات کاکیاپتہ ؟صوبائی وزیر. (فوٹو : ایکسپریس )

متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی وزیر رضا ہارون نے کہا ہے کہ شہرقائد میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لیے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔

نہ حمایت کریں گے،(ن)لیگ پنجاب کی جماعت ہے اسے کراچی کے حالات کا کیاپتہ ،ایم کیوایم متوسط طبقے کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے اورجب تک متوسط طبقہ اسمبلیوں میں نہیں آئے گا،مسائل حل نہیں ہوںگے۔ وہ بدھ کو مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ کراچی میں امن کے لیے تمام جماعتیں مل کرکام کریں اور پاکستان میں امن کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے۔فوجی آپریشن کے متعلق سوال کے جوا ب میں ان کاکہنا تھاکہ رینجراورپولیس کراچی کے حالات سے نمٹنے کی طاقت رکھتی ہے۔ن لیگ کا پنجاب کے علاوہ کہیں کوئی وجود نہیں ان کو چاہیے کہ جس معاملے کے بارے میں وہ جانتے نہیں اس پربات بھی نہ کیاکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں