نگ لیریا وائرس گردن توڑ بخار کی ایک قسم ہے ڈاکٹر صغیر

عوام وائرس سے بچائو کیلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،صحافیوں سے بات چیت


ایکسپریس July 21, 2012
عوام وائرس سے بچائو کیلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،صحافیوں سے بات چیت۔ فائل فوٹو

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ نگ لیریا وائرس کوئی نئی بیماری نہیں ہے، یہ گردن توڑ بخار کی ایک قسم ہے، اس وائرس سے کراچی میں ہر سال ایک درجن سے زائد افراد کی اموات واقع ہوتی ہے، اس وائرس کی روک تھام کیلیے محکمہ صحت اقدامات کر رہا ہے اس وائرس سے بچائو کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہے۔

وہ جمعہ کو صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ کراچی میں گذشتہ دنوں چار اموات ہوئی ہیں،انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شدید بخار کا آنا، قے اور نیم بے ہوشی کی علامت میں چلے جانا یہ علامات ہیں جس شخص میں یہ علامات پائی جاتی ہیں وہ فوری طور پر متعلقہ اسپتال سے رجوع کریں ،انھوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں اس وائرس میں مبتلا اشخاص کے علاج و معالجے کیلیے ہدایت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں