تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تحریری معاہدہ

خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ اور پولیس کے ایکشن سے جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار تحریک انصاف ہوگی۔


ویب ڈیسک April 22, 2016
خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ اور پولیس کے ایکشن سے جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار تحریک انصاف ہوگی۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کا 24 اپریل کو ہونے والے جلسے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تحریری ضابطہ اخلاق طے پا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے یوم تاسیس کے سلسلے میں 24 اپریل کو اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں جلسہ ہونا ہے تاہم اس سے قبل انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ پی ٹی آئی کا تحریری ضابطہ اخلاق طے پاگیا جس کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ اور پولیس کے ایکشن سے جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار تحریک انصاف ہوگی۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے ضابطہ اخلاق کے تحریری معاہدے پر دستخط کئے جس کے مزید نکات میں کہا گیا ہے کہ ریاست اور مذہبی انتہا پسندی کے حوالے سے کوئی تقاریر نہیں ہوں گی، جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور جلسہ رات 10 بجے تک ختم کر کے 11 بجے ایف نائن پارک خالی کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |