بین اسٹوکس چار چھکوں کی تلخ یادیں فراموش کرنے کیلیے کوشاں

میں جب بھی فیلڈ میں اترتا ہوں اپنے سامنے موجود کھلاڑی کو ذاتی دشمن خیال کرتے ہوئے اس کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہوں، اسٹوک


Sports Desk April 22, 2016
میں جب بھی فیلڈ میں اترتا ہوں اپنے سامنے موجود کھلاڑی کو ذاتی دشمن خیال کرتے ہوئے اس کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہوں، اسٹوک

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل میں ویسٹ انڈین کارلوس بریتھ ویٹ کے ہاتھوں پڑنے والے مسلسل چار چھکوں کی تلخ یادیں فراموش کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

وہ اس ڈراؤنے خواب سے پیچھا چھڑا کر ایک بار پھر خود کو انگلش نمبر ون آل راؤنڈر کے طور پر منواناچاہتے ہیں۔ اسٹوکس نے کہاکہ میں جب بھی فیلڈ میں اترتا ہوں اپنے سامنے موجود بیٹسمین یا پھر بولر کو ذاتی دشمن خیال کرتے ہوئے اس کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہوں، مگر اس دوران میرا واسطہ ایسے کھلاڑیوں سے بھی پڑتا ہے جو میری ہی طرح سوچتے ہیں، ایسے میں جو اپنے اعصاب کنٹرول میں رکھے وہ یہ ذاتی جنگ جیت جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں