گھر کی صفائی کے بہترین طریقے

داغ ختم کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنائیے اور اسے ریموور میں بھگو کر داغوں پہ پھیرئیے، وہ منٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔

داغ ختم کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنائیے اور اسے ریموور میں بھگو کر داغوں پہ پھیرئیے، وہ منٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔:فوٹو : فائل

KARACHI:
لڑکیاں اپنے ناخنوں پر نیل پالش بصد خوشی لگاتی ہیں۔یہ نیل پالش بعد ازاں ایک مادے، نیل پالش ریموور سے ختم کی جاتی ہے۔ اس مادے کی تیاری میں مختلف روغن(تیل) اورکیمیائی اشیا استعمال ہوتی ہیں۔

کام کی بات یہ ہے کہ انہی مادوں کی وجہ سے نیل پالش ریموور کے ذریعے ناخن ہی نہیں مختلف گھریلو اشیا بھی صاف کر کے چمکائی جا سکتی ہیں۔ چند اشیا کا تذکرہ درج ذیل ہے۔

کی بورڈ کی کیز:روئی کو نیل پالش ریموور میں بھگوئیے اور نرمی سے کی بورڈ کے بٹنوں یا کیز پر پھیرئیے ۔صفائی کے بعد کیز کی چمک دمک واپس آ جائے گی۔

فرش کے نشان:ٹشو پیپر کو ریموور سے گیلا کیجیے۔ پھر ٹائلوں اور کنکریٹ کے فرش پر موجود نشانات کو اس سے صاف کریں ۔وہ یوں غائب ہوں گے جیسے گدھے کے سر سے سینگ!تاہم ریموور کے محلول کو لکڑی کی سطح پر استعمال نہ کیجیے۔


جوتے چمکائیے:ٹشو پیپر کو ریموور میں بھگوئیے۔پھر اسے جوتوں پر اس وقت تک پھیریں جب تمام داغ دھبے ختم ہوجائیں۔ اس کے بعد جوتوں پہ صاف کپڑا پھیر کر انھیں چمکا لیں۔

گوند صاف کیجیے:ہماری جلد پر یا کسی اور جگہ طاقتور گوند چپک جائے تو وہ عموماً بہ مشکل ہی صاف ہوتا ہے۔ اگر گوندکسی صورت نہ اترے تو روئی میں نیل پالش ریموور بھگوئیے اور اسے متاثرہ جگہ پر پھیرئیے۔گوند جلد اتر جائے گی۔

مارکر کے نشان:جس گھر میں بچے ہوں،وہاں ہاتھوں یا دیواروں پر مارکروں اور رنگین پنسلوں کی سیاہی کے نشان جابجا نظر آتے ہیں۔یہ داغ ختم کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنائیے اور اسے ریموور میں بھگو کر داغوں پہ پھیرئیے، وہ منٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔

ریزر کی صفائی:نیل پالش ریموور جراثیم کش بھی ہوتا ہے۔اسی لیے اس سے بلیڈ یا ریزر بھی صاف ہو سکتا ہے۔صفائی کی خاطر بلیڈ یا ریزر ریموور میں بھگو دیجیے۔تھوڑی دیر بعد بلیڈ کے درمیان کی جگہ پانی سے دھولیں۔غالب امکان ہے کہ وہ ایک بار پھر نیا نظر آئے گا۔
Load Next Story