ویل ڈن مسٹر پرائم منسٹر نواز شریف کے خطاب پر مریم نواز کی ٹوئٹ

وزیراعظم نے احتجاج کےبہانے ڈھونڈنے والوں کے منہ بند کردیئے ہیں، مریم نواز

وزیراعظم نے احتجاج کےبہانے ڈھونڈنے والوں کے منہ بند کردیئے ہیں، مریم نواز. فوٹو: وسیم نیاز/فائل

وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ''ویل ڈن پرائم منسٹر'' کہہ کر مخاطب کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن بنانے کا دلیرانہ فیصلہ وہی کرسکتا ہے جوغلطی پر نہ ہو۔

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں بااعتماد، پر یقین اور باہمت نظر آئے جب کہ انہوں نے جھوٹوں اور سازش کرنے والوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔


مریم نوازنے وزیراعظم نوازشریف کو ''ویل ڈن پرائم منسٹر'' مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن بنانے کا دلیرانہ فیصلہ وہی کرسکتا ہے جوغلطی پر نہ ہو، وزیراعظم کا یہ فیصلہ اللہ تعالی کی ذات پر ایمان اور ان کی نیک نیتی کو ظاہر کرتا ہے تاہم مجھے اپنے وزیراعظم پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے احتجاج کے بہانے ڈھونڈنے والوں کے منہ بند کردیئے ہیں.

Load Next Story