پانامہ لیکس کے معاملے پروزیراعظم کا 17روزمیں قوم سے دوسری بارخطاب

وزیراعظم نے حاضرسروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی غرض سےچیف جسٹس کوخط لکھنے کے حوالے سے قوم کواعتمادمیں لیا


این این آئی April 23, 2016
وزیراعظم نے حاضرسروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی غرض سےچیف جسٹس کوخط لکھنے کے حوالے سے قوم کواعتمادمیں لیا: فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے 26 روزمیں قوم سے مجموعی طور پرتیسری بارجبکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر17 روزمیں قوم سے دوسری بارخطاب کیا۔

وزیر اعظم نوازشریف نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد 28 مارچ کوقوم سے خطاب کیا تھا جب کہ وزیراعظم نے5 اپریل کوقوم سے اپنے خطاب میں پانامہ لیکس میں اپنے خاندان کانام آنے کے حوالے سے تفصیلی وضاحت پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے رٹائرڈجج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کااعلان کیاتھا۔

گزشتہ روزاپنے خطاب میں وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے معاملے پرسپریم کورٹ کے حاضرسروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی غرض سے چیف جسٹس کوخط لکھنے کے حوالے سے قوم کواعتمادمیں لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں