شرجیل میمن کی گرفتاری کے لیے جلد انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا ذرائع

شرجیل میمن کوجلدگرفتارکرکے وطن واپس لایا جا سکتا ہے، ذرائع


Staff Reporter April 23, 2016
شرجیل میمن کوجلدگرفتارکرکے وطن واپس لایا جا سکتا ہے، ذرائع:فوٹو؛ فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو بیرون ملک سے گرفتارکرنے کیلیے جلد انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے قانونی مشاورت شروع کر دی ہے اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد انٹر پول کوخط ارسال کیا جائے گا۔ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن پر مبینہ طور پر 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں، احتساب کے ادارے ان کے اثاثوں کی مزید چھان بین کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ شرجیل میمن کوجلدگرفتارکرکے وطن واپس لایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں