سال میں تیسرادھچکا دوسروں کی وکٹیں گرانے والے عمران اپنی وکٹ گرنے پربرہم
تحریک انصاف کی صوبائی قیادت میں اختلافات کے باعث کراچی میں پارٹی کا گراف تیزی گرگیا ہے، کارکنان
دوسری جماعتوں کی وکٹیں گرانے والے عمران خان نے کراچی میں اپنی پارٹی کی وکٹ گرنے پر سخت ناراضی کااظہار کیاہے،رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین کی جانب سے کپتان کی جماعت کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پاکستان تحریک انصاف کیلیے ایک سال میں تیسرا بڑا دھچکا ہے، حفیظ الدین پی ایس پی میں شامل ہونے والے تحریک انصاف کے پہلے باغی رہنما ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حفیظ الدین کی پارٹی سے بغاوت پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تحریک انصاف کی مستقل ناکامی کا سہرا پارٹی قیادت کے سر ڈال دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کا کہنا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کا مکمل فوکس نواز شریف پر ہے ملک کی موجودہ صورتحال سے پی ٹی آئی قیادت کا کوئی واسطہ نہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ فوری طور پر سندھ خصوصاًکراچی کا دورہ کریں۔
کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت میں اختلافات کے باعث کراچی میں پارٹی کا گراف تیزی گرگیا ہے، ایک جانب توپی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنو ں کی بڑی تعداد غیرفعال ہو گئی ہے اور اہم رہنماگھروں میں بیٹھ گئے ہیں، اب پاک سرزمین پارٹی نے بھی تحریک انصاف میں شگاف ڈال دیاہے۔پارٹی کے اہم ترین رہنماحفیظ الدین سمیت کئی اہم رہنمامصطفی کمال کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔
واضح رہے تحریک انصاف کو NA246 میں بدترین شکست کے بعدکراچی کی سیاست میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، NA 246 کے ضمنی انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سندھ کے سیاسی میدان میں کلین بولڈ ہو گئی جبکہ حال ہی میں پی ٹی آئی کو NA.245 اور پی ایس 115کے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔