متحدہ کا قومی وسندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے پرغور
ایم کیو ایم آج ہفتے کو پہلے مرحلے میں کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرے گی، متحدہ
WASHINGTON:
ایم کیوایم نے ایک مرتبہ پھرکارکنان کی گرفتاریوںکے خلاف قومی اورسندھ اسمبلیوںسے مستعفی ہونے پرغورشروع کر دیا ہے۔
متحدہ کے ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیو ایم گزشتہ کافی عرصے سے اس معاملے پرمختلف فورم پر آواز اٹھاتی رہی ہے لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی جبکہ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے تحفظات دورکرنے کے لئے یقین دہانی کروائی تھی اور اس ضمن میں تحفظات ازالہ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا تھا تاہم یہ کمیٹی تاحال غیرفعال ہے۔
متحدہ کے زرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آج ہفتے کو پہلے مرحلے میں کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرے گی دوسرے مرحلے میں دھرنا دیا جائے گا اور بھوک ہڑتال کی جائے گی جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں اسمبلیوںسے احتجاجا استتعفی دیا جائے گا، تاہم استعفے دینے کاحتمی فیصلہ متحدہ کی قیادت کرے گی۔