انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا کے لیڈر بال ٹھاکرے کی طبعیت سنبھلنے لگی

اب بال ٹھاکرے کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹاہا گیا ہے۔، پارٹی ترجمان


ویب ڈیسک November 15, 2012
اب بال ٹھاکرے کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹاہا گیا ہے۔، پارٹی ترجمان۔ فوٹو : اے ایف پی، فائل

انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا کے لیڈر بال ٹھاکرے کی طبعیت سنبھلنے لگی ہے۔


بال ٹھاکرے کافی عرصے سے پھیپپھڑوں اور جگر کی بیماری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں گزشتہ چند دنوں میں کئی دفعہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا جاچکا ہے تاہم پارٹی کے ترجمان کے مطابق اب بال ٹھاکرے کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹاہا گیا ہے۔


انکی خراب حالت کا سن کر امیتابھ بچن اور ابیشیک بچن بھی ممبئی میں واقع ان کی رہائشگاہ عیادت کے لیے پہنچے تھے جہاں موجود کارکن بگ بی اور ابھیشیک پر برس پڑے اور انکا کرتا پھاڑ ڈالا، امیتابھ نے ٹوئیٹر پر واقعے کے بارے میں کہا کہ وہ اور ابھیشیک زخمی ہوئے تھے لیکن اب بلکل ٹھیک ہیں، دوسری طرف سنجے دت نے بھی بال ٹھاکرے کی عیادت کی۔


پولیس نے ہر قسم کے ناپسندیدہ واقعے سے نمٹنے کے لیے ان کی رہائشگاہ سیکورٹی سخت کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |