بال ٹھاکرے کی رہائش گاہ پرامیتابھ بچن انتہاپسند ہندوؤں کے حملے میں زخمی

میڈیا کے مطابق حملے میں امیتھابھ بچن زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک November 15, 2012
میڈیا کے مطابق حملے میں امیتھابھ بچن زخمی ہوگئے۔ فوٹو اے ایف پی

بھارٹی میڈیا کے مطابق بال ٹھاکرے کی رہائش گاہ پرامیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن انتہاپسند ہندوؤں کے حملے میں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اور ابھیشیک بال ٹھاکر کی طبیعت کی خرابی کا سن کر ان کی رہائشگاہ پر عیادت کے لئے گئے تھے، گھر کے باہر موجود کارکنوں کو امیتابھ نے پرسکوں رہنے کا مشورہ دیا جس پر کارکنوں نے ان پر حملہ کردیا اور ان دونوں کے کپڑے پھاڑ دیئے، میڈیا کے مطابق حملے میں امیتھابھ بچن زخمی ہوگئے۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر واقعے کے بارے میں امیتابھ کا کہنا تھا کہ وہ اور ابھیشیک زخمی ہوئے تھے لیکن اب بلکل ٹھیک ہیں، انہوں نے عوام سے بال ٹھاکرے کی صحت یابی کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب اداکارسنجے دت نے بھی بال ٹھاکرے کی عیادت کی، اس موقع پر پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

واضح رہے کہ بال ٹھاکرے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ ہیں جو گذشتہ چند روز سے تشویشناک حالت کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |